پاکپتن (علی مجتبی سے) ولی الہند نائب رسول خواجہ غریب نواز کے 811 ویں سالانہ عرس مبارک کی رسومات درگاہ فرید پر شروع ہو گئیں. تفصیلات کے مطابق سلسلہ چشتیہ کے عظیم صوفی بزرگ ولی الہند نائب رسول خواجہ خواجگان چشت حضرت سیدنا معین الدین سنجری چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے 811 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز درگاہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر پر شروع ہو گئیں. پہلا ختم خواجگان چشت ادا کردیا گیا صاحبزادہ پیر عبدالظاہر چشتی نے دعا کروائی ختم خواجگان کے بعد محفل سماع میں نامور قوالوں نے فارسی میں لکھا گیا صوفیانہ کلام پیش کیا عرس خواجہ غریب نواز کا عرس رجب المرجب چاند کی 6 تاریخ تک جاری رہے گا روزانہ صبح 11 بجے ختم خواجگان۔ پڑھایا جائے گا رات کو بعد نماز عشاء سے علی الصبح محفل سماع ہوگی. تقسیم ہند کے بعد سالانہ عرس خواجہ غریب نواز کی رسومات درگاہ بابا فرید الدین مسعود گنج شکر پر ادا کی جاتی ہیں عرس کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف گوہر مصطفیٰ اور مینجر اوقاف مرزا زاہد اقبال کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے احاطہ درگاہ اور مسجد کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے صفائی کے خاص انتظامات کیے گئے ہیں.

Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/comments.php on line 79