معلم وہ فرد ہے جو کسی بھی قوم کے لئے بڑا کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور یہی کلیدی کردار معاشرے کو متوازن رکھنے اور نئی نسل کو مستقبل کے تقاضے ڈهنگ سے سمھجنے کے قابل بناتا ہے.
تعلیم کسی کی بھی قوم کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے اور بے شک استاد ہی وہ فرد ہے جو تعلیم و تربیت کی بھٹی سے گزار کر نئی نسل کو کندن بناتا ہے ان خیالات کا اظہار حکیم لطف اللّه سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر محمد اسحٰق آسی کو رئیس مدرسہ بننے پر راؤ عظمت اللّه خان، غلام رسول پاکستانی، ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی، رانا سعد نورانی کے ہمراہ مبارکباد پیش کرتے ہوے کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں الٹی گنگا بہتی ہے کم تعلیم یافتہ بنیادی تعلیمی مراکز میں اور آعلیٰ تعلیم یافتہ phd پرائیویٹ کالجز اور یونیورسٹیز میں پڑھاتے ہیں ترقی یافتہ دنیا میں اساتذہ بہت چھان پھٹک کے بعد phd لیول کے بھرتی کئے جاتے ہیں ایک طرف انکا تعلیمی معیار جانچا جاتا ہے تو دوسری طرف یہ دیکھا جاتا ہے کہ نئی نسل کی تربیت کرنے کی لگن موجود ہے کہ نہیں کیونکہ کالج اور جامع کی سطح پر اساتذہ کی ذمہ داری خاصی کم رہ جاتی ہے ابتدائی تعلیمی اداروں میں phd اور غیر معمولی صلاحیت کے حامل اساتذہ اسی لئے بھرتی کئے جاتے ہیں تاکہ وہ نئی نسل کے رجحانات کو جانچ کر ان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں اور انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنا سکیں۔
جب جاپان میں جنگ بندی کے معاہدے طے پائے گئے تو اس نے اپنے نظام تعلیم پر قدغن سے انکار کردیا اور آج ٹیکنالوجی اور تعلیم میں پوری دنیا میں اپنا لوہا منوا رہا ہے۔ اگر ہمارے تمام تعلیمی اداروں میں ڈاکٹر محمد اسحٰق آسی جیسے اساتذہ بھرتی کئے جائیں تو وہ دن دور نہیں کہ جب ہم اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرسکیں اور ترقی یافتہ ممالک میں سرفہرست شامل ہوسکیں۔
Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/comments.php on line 79