244

کاشتکاروں کو مقرر کر دہ نرخوں پر معیاری کھادیں و زرعی ادویات فراہم کی جائیں۔ سید آصف حسین شاہ۔ڈپٹی کمشنر

پاکپتن (پ۔ر ) شعبہ زراعت میں ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کے زریعے حکومت پنجاب وسیع تر اقدامات کر رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر۔سید آصف حسین شاہ.

زراعت سے منسلک کسانوں، کاشتکاروں کو مقرر کر دہ نرخوں پر معیاری کھادیں و زرعی ادویات فراہم کی جائیں اور اس سلسلہ میں حکومتی پالیسی پر سو فیصد عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، کھا د کمپنیاں مقرر کردہ ریٹس کے مطابق کسانوں، کاشتکاروں کو کھادیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں، کھاد ڈیلرز معقول منافع پر کھادیں فروخت کریں اورناجائز منافع خوری سے پرہیز کریں،یہ باتیں ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کھاڈ ڈیلرز و کسان اتحاد کے ا جلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں.

اس موقع پر اے ڈی سی جی صلاح الدین ہاشمی، اے سی پاکپتن بختیار اسماعیل، ڈی ڈی زراعت ریاض احمد، کھاد ڈیلرز، کسان اتحادوکھاد کمپنیوں کے نمائندے بھی موجود تھے، اجلاس کو ضلع میں کھاد کی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، کسان اتحاد کے نمائندوں نے مقرر کردہ نرخوں پر کھادوں کی دستیابی کے سلسلہ میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا، ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے متعلقہ اداروں کوہدایات جاری کیں کہ کنٹرول ریٹس پر کھادوں کی وافر مقدار میں فراہمی کیلئے موثر اقدام کریں اورکسانوں، کاشتکارں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے میں مثبت توانائیاں صرف کریں۔

انہوں نے کہا کہ کسان دوست اقدامات کے تحت زرعی پیداوار کوبڑھانے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں اور حکومت کی طرف سے دیے گئے مختلف زرعی اجناس کے ٹارگٹ کو حا صل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں اور اس مقصد کے حصول کیلئے، کسانوں، کاشتکاروں کو معیاری کھادیں و بیج فراہم کریں، کسانوں، کاشتکاروں کو مقرر کردہ نرخوں پر کھادیں فراہم کی جائیں، کھاد کمپنیوں وکسان اتحاد کے نمائندے اور ڈیلر حضرات کوارڈینشین کے عمل کو بڑھائیں، کھاد کمپنیاں کسانوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترجیح بنیادوں پر کھادیں فراہم کرتے ہوئے اقدام کریں۔

ڈیلرحضرات کھادوں کا مکمل ڈیٹا مرتب کریں، ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں کھادوں کو فروخت کرنے سے اجتناب کریں، انہوں نے کہا کہ کھاد کمپنیاں اور ڈیلر حضرات کسانوں، کاشتکاروں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/functions.php on line 304

Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں