285

آج بھی وقت ہے … اورنگ زیب عالمگیر. ضلعی صدر عوامی ورکز پارٹی

تحریر: اورنگ زیب عالمگیر. ضلعی صدر عوامی ورکز پارٹی

شہر فرید پاکپتن ضلع ہونے کے باوجود گھمبیر مسائل کے بھنور میں گھرا ہوا ہے۔ اس کی وجہ چند خاندان، پیشہ ور سیاستدان، جاگیردار اور گدی نشینان ہیں جو کہ عرصہ دراز سے ایم پی اے ایم این اے بنتے رہے ہیں مگر پاکپتن کی تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے کچھ نہ کر سکے کیونکہ انکی سیاست اپنے گھرانے اور اپنے مخصوص مفادات کے گرد گھومتی ہے۔ پاکپتن پنجاب کے پسماندہ ترین ضلعوں میں شمار ہوتا ہے۔

یہاں کی آبادی بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ مگر یہ خطہ تعلیمی ، سیاسی جمحت اور روزگار کے اعتبار سے پسماندہ ہو کر رہ گیا ہے۔ یہاں کی مقتدر حکمران قوتوں نے اس خطہ کو پسماندہ رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ور پاکپتن میں صنعتی ترقی کے دروازے بند کر دیئے اور اس کی معاشی سرگرمیوں کو محدود کر دیا ۔ یہاں کے ایم این اے ایم۔ پی۔ اے حضرات عوام کے ووٹ لے کر اس شہر کی نمائندگی کرتے رہے ہیں مگر انھوں نے عوامی مفادات کے پیش نظر کوئی کار کردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ ٹوٹی ہوئی سڑکات ، ناکارہ سیور نج کا نظام ، امتیازی قوانین غربت جیسے مسائل کا 75 برسوں سے عوام سامنا کر رہے ہیں۔

دولت کی ریل پیل، جاگیردارانہ پس منظر، گدی نشینان کی سر پرستی ریاستی اداروں کی پست پنا ہی کی بدولت یہ چند خاندان برسراقتدار رہتے چلے آرہیں ہیں۔ ان کا راستہ روکنے کے لیے عوامی طبقات سے کوئی ایسی تعلیم یافتہ قومی سوچ کی حامل ، پختہ کردار اور انتظامی امور میں دسترس رکھنے والی کوئی سیاسی ، عوامی شخصیت ابھر کر سامنے نہ آسکی جس کی وجہ سے ان جاگیرداروں اور پیشہ ور سیاستدانوں کے خلاف کوئی مزاحمتی رو عمل کسی تحریک کی صورت سرنہ اٹھا سکا اور عوام کو حقوق دلانے ، اس شہر کو گھمبیر مسائل سے نکالنے، پاکپتن کی تعمیر و ترقی کے لیے عوامی طبقہ سے کوئی نجات دہندہ سامنے نہ آسکا اب بھی وقت ہے کہ پاکپتن کی غیور عوام کو اس شہر کے روشن مستقبل اور اپنا مقدر سنوارنے کے لیے کوئی مخلص اور دیدہ ور قیادت کو آگے لانا ہو گا۔ اس بارے میں غور و فکر دو چار کرنا ہوگا۔ جب تک عوام سیاسی جدو جہد نہیں کریں گے اور راویتی شعبدہ بازوں، پیشہ ور سیاستدانوں، حریص گدی نشینوں کا محاسبہ نہیں کریں گے اور ان سے نجات پانے کا راستہ اختیار نہیں کریں گے اور درمیانے طبقے کی قیادت کو موقع نہیں دینگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/functions.php on line 304

Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں