پاکپتن (افتخاربھٹی سے) شہر فرید کے معروف نعت خواں عارفوالا کے قریب خوفناک حادثے میں جاں بحق۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے مشہور نعت خواں شاہ عدنان فرید اپنے شاگردوں کو ساتھ لے کر کار پہ لڈن کے علاقہ میں محفل میلاد پہ جارہے تھے کہ 165 ای بی محمد نگر کے قریب حادثہ پیش آگیا۔
حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ تین طلبہ موقع پہ ہی خالق حقیقی سے جا ملے جب کہ چار طلبہ کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے ان کو ساہیوال ریفر کیا جا رہا ہے.
اطلاعات کے مطابق مبینہ طور پہ نعت خواں عدنان فریدی خود بھی المناک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ گاڑی عدنان فریدی خود چلا رہے تھے۔ ہار ویسٹر کی تیز لائیٹوں کی وجہ سے اس کا پیچھلا حصہ کسی کو نظر نہ آسکا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔
Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/comments.php on line 79