92

پاکپتن: صلاح الدین اے ڈی سی جی نے گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول پاکپتن میں پودا لگایا.

پاکپتن (ماجد رضا سے) جہاں درخت لگانا سنت نبوی ہے وہاں وقت کی اہم ضرورت بھی ہے. گلوبل وارمنگ کو روکنے، ماحول کو بہتر اور موسموں کو اعتدال پر لانے کے لیے شجر کاری کی اہمیت کو جاننا وقت کی ضرورت ہے.

موجودہ حالات اور آنے والے وقت کے خطرات کو روکنے یا کم کرنے اور ان سے بچاو کا ایک ہی زریعہ ہے اور وہ شجر کاری ہے.

اسی کے پیش نظر غلام رسول پاکستانی کے مشن پی ایس اے گرین پاکستان کلین پاکستانی کے تحت پاکستان سوشل ایسوسی ایشن، انجمن فلاح مریضاں، ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن اور محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری شجر کاری کو دوران امروز گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول پاکپتن میں تقریب کا اہتمام کیا گیا.

تقریب سے عبدالمجید خان بلوچ سی ای او ایجوکیشن، حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پی ایس اے، چوہدری مشتاق احمد پرنسپل، ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی صدر انجمن فلاح مریضاں نے خطاب کیا. حکیم لطف اللہ نے بچوں سے شجر کاری کے حوالہ سے سوالات کیے درست جواب دینے والے بچوں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے.

تقریب کے بعد بچوں کے ساتھ ریلی نکالی گئی جس میں بچوں نے گرین گرین پاکستان، کلین کلین پاکستان کے نعرے لگائے.

بعد ازاں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنرصلاح الدین، سی ای او ایجوکیشن عبدالمجید خان بلوچ، چوہدری مشتاق احمد، حکیم لطف اللہ ، فوکل پرسن اخترعلی خان، مشتاق مغل اور دیگر اساتذہ نے پودے لگائے اور دعا کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں