237

پاکپتن: زندہ رہنا ہے تو شجر کاری کرنا ہوگی. عبدالمجید خان بلوچ سی ای او ایجوکیشن

پاکپتن (ماجد رضا سے) “زندہ رہنا ہے تو شجر کاری کارنا ہوگی” ان خیالات کا اظہار سی ای او ایجوکیشن عبدالمجید خان بلوچ نے گورنمنٹ ایم سی ہائی اسکول سٹی پاکپتن میں غلام رسول پاکستانی کے مشن گرین پاکستان کلین پاکستان کے تحت پاکستان سوشل ایسوسی ایشن، انجمن فلاح مریضاں و ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کی جاری شجر کاری مہم کے دوران منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے مذید کہا کہ یہ الگ بات کہ شجر کاری کے لیے ہمیں محکمہ تعلیم اور حکومت پنجاب کی طرف سے خصوصی ہدایات بھی دی گئیں ہیں لیکن یہ بطور انسان، بطور مسلمان ہمارا مذہبی اور سماجی فریضہ بھی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ شجر کاری کریں کیونکہ یہ وقت کی ضرورت ہے.

اختر علی خان فوکل پرسن برائے شجر کاری نے کہا کہ ہم سب نے اس مشن کو لے کر آگے بڑھنا ہے تب ہی ہم اپنی آنے والی نسلوں کو بہتر ماحول دے سکیں گے.

حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے اور انہیں قدرتی بیلنس پر واپس لانے کے لیے ضروری ہے کہ ہماری زمین کے کم از کم 25 فیصد حصہ پر درخت ہوں جب کہ ہم ابھی صرف 4 فیصد پر کھڑے ہیں.

ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی صدر انجمن فلاح مریضاں نے کہا کہ جنگلات کے حوالہ سے ہم اپنے خطہ میں صرف افغانستان سے آگے ہیں. ہمارا پڑوسی ایران 7 فیصد پر جب کہ انڈیا جس سے ہم ہر میدان میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں وہ ہم سے بہت آگے ہے. وہ اس وقت 22 فیصد پر ہے . ہمیں اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اس مشن کو آگے لے کر چلنا ہوگا. اس ضمن میں غلام رسول پاکستانی کی خدمات نا صرف پاکپتن بلکہ پورے پاکستان میں شجر کاری کے مشن گرین پاکستان کلین پاکستان کے نام سے جانی پہچانی جارہی ہیں آج کی شجر کاری بھی انہی کے تعاون اور مشن کے تحت عمل میں لائی جارہی ہے.

رئیس ادارہ رشید عابد نے سی ای او ایجوکیشن، غلام رسول پاکستانی، پاکستان سوشل ایسوسی ایشن اور انجمن فلاح مریضاں کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس نیک کام کے لیے ان کے ادارہ کا انتخاب کیا. انہوں نے اس بات کا عہد بھی کیا کہ اس مشن میں ہم حکومت پنجاب اور غلام رسول پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے. تقریب کے اختتام پر مہمانوں اور اساتذہ نےاپنے ہاتھوں سے پودے لگائے اور طلباء کے ساتھ ریلی نکالی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/functions.php on line 304

Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں