پاکپتن (حمزہ چشتی سے) جب تک قوم کے بچوں تک شجر کاری کا شعور نہیں پہنچتا بہتری کی امید عبث ہوگی. ان خیالات کا اظہار شاہد اقبال ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن نے گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول رکھ پاکپتن میں پاکستان سوشل ایسوسی ایشن، انجمن فلاح مریضاں، ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن اور محکمہ تعلیم کے تعاون سے جاری پی ایس اے گرین پاکستان کلین پاکستان مہم کے تحت جاری شجر کاری مہم کے تحت منعقدہ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا.
شاہد اقبال نے مذید کہا کہ ہمارے معاشرہ کے تمام طبقات بالخصوص بچوں کو آگے بڑھ کر اس مہم میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا تب ہی ہم شجر کاری کے حوالہ سے اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں.
حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں زمین سے زیادہ اپنی نوجوان نسل اور قوم کے ذہنوں میں پودے لگانے کی ضرورت ہے. ہمیں درختوں کی کمی کوپورا کرنا ہوگا ورنہ ہماری زندگی جہنم بننے سے کوئی نہیں روک پائے گا. اس سال پاکستان میں بے موسمی شدید بارشوں اور بارشوں کے موسم میں خشک سالی صرف صرف درختوں کی کمی کی وجہ سے ہوئی. آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ اس سال ہمارے موسموں میں سے بہار کا موسم مسنگ تھاہمارے پھلوں میں سے مخصوص ذائقہ کہیں کھو گیا ہے. ہمیں چاہیے کہ ایسے پودے لگائیں جو ہمیں شفاء بھی دیتے ہیں.
ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی صدر انجمن فلاح مریضاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنی زمین کے 25% حصہ پر درخت لگانے ضروری ہیں جب کہ ہم ابھی 4 فیصد پر کھڑے ہیں. زندہ رہنے کے لیے ہمیں نئے درخت لگانے ہوں گے اور پرانے درختوں کو کٹاو سے بچانا ہوگا.
بعد ازاں مہمانوں اور اساتذہ کرام نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے اور ان کی حفاظت کا عہد کیا. تقریب کے اختتام پر مہمانوں، اساتذہ رکرام اور بچوں نے ریلی نکالی ریلی کے دوران فضا گرین گرین پاکستان، کلین کلین پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی.
Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/comments.php on line 79