225

اسلام آباد: سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار، پرویز الہی وزیر اعلی پنجاب بن گئے.

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کالعدم قرار، پرویز الہی وزیر اعلی بن گئے.

سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پنجاب اسمبلی کے اہم کیس کا فیصلہ سنا دیا. ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کی رولنگ کو کالعدم قرار دے دیا.

وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی ہوں گے. حلف آج ہی رات ساڑھے بارہ بجے تک ہوگا. گورنر میسر نا ہوں تو صدر پاکستان حلف لیں.

واضع رہے کہ ق لیگ کے دس ایم پی ایز کو صدر ق لیگ چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہی کو ووٹ دینے سے منع کررکھا تھا. اس لیے ڈپٹی اسپیکر نے ان کے ووٹ شامل نا کرنے کی رولنگ دی تھی. جب کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے پارٹی ہیڈ چیئر مین عمران خان کے فیصلہ کے خلاف ن لیگ کو ووٹ دینے والے پچیس ارکان اسمبلی کے ووٹ مسترد کرکے ان کو ڈی سیٹ کیا جاچکا ہے.

توقع ہے کہ پی ٹی آئی کے پچیس منحرف ارکان اپنی اپیل میں استدعا کریں گے کہ اس بنیاد پر ان کا ڈی سیٹ کرنا غیر آئینی قراد دے کر ان کو دوبارہ بطور ممبر پنجاب اسمبلی بحال کیا جائے ان کے ووٹ بھی دوبارہ شامل کیے جائیں.

دیکھتے ہیں اب سپریم کورٹ کیا فیصلہ کرتی ہے. عوام، ممبران اور ادارے مخمصے کا شکار.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں