کوٹ رادھا کشن (نمائندہ خصوصی) اہل علاقہ کے مسائل کاحل میری اولین ترجیح ہے. ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اویس سرور چشتی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے مذید کہا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں. اس لیے گراں فروش اور ذخیرہ اندوز مافیا اپنی حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ ان کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا.
انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے سائلین کے لیے کھلے ہیں، میں اور میرا عملہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے.
انہوں نے حکومت کی سستا آٹا سکیم کے حوالہ سے کہا کہ سستے آٹے کی ترسیل اور عام لوگوں تک پہنچنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے.
Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/comments.php on line 79