69

نوشہرو فیروز: بلدیاتی انتخابات۔ پہلا مرحلہ پولنگ مکمل۔ پیپلز پارٹی آگے آگے، جی ڈی اے پیچھے پیچھے۔



نوشہرو فیروز (ملک مشتاق احمد) سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخاب میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج موصول ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

موصول ہونے والے نتائج کے مطابق مجموعی طور پر پاکستان پیپلز پارٹی وننگ ٹیبل پر پہلے نمبر پر دکھائی دے رہی ہے جبکہ جی ڈی دوسرے نمبر پر ہے ۔ ان 14 اضلاع کی طرح ضلع نوشہروفیروز کی 2 میونسپل کمیٹیز 9 ٹاؤن کمیٹیز اور 68 یوسیز میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ بھی سخت سیکیورٹی میں مکمل ہوئی۔

ضلع نوشہروفیروز میں 696 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے۔ جن میں 82 انتہائی حساس جبکہ 442 حساس اور 172 نارمل پولنگ اسٹیشن شامل تھے۔

پولنگ صبح 8 بجے پولنگ شروع ہوتے ہی مرد و خواتین کی کافی تعداد پولنگ اسٹیشنز پر پہنچنا شروع ہوگئی۔ ضلع نوشہروفیروز میں شدید گرمی کی وجہ سے ووٹرز کی یہ کوشش رہی کہ صبح کے وقت ہی اپنا ووٹ کاسٹ لیں تاکہ دوپہر کی گرمی سے بچ سکیں۔

دن بھر متعدد پولنگ اسٹیشنز سے ناخوشگوار واقعات جن میں لڑائی مارکٹائی ۔ فائرنگ اور بے ضابطگیوں کی خبریں بھی موصول ہوتی رہیں۔

تاہم امن پسند شہریوں کی ایک مثال میونسپل کمیٹی نوشہروفیروز کے وارڈ نمبر 09 کی سامنے آئی جہاں پر تمام امیدواران آپس میں پیار محبت اور امن کے ساتھ ایک دوسرے سے خوش مزاجی سے پیش آتے ہوئے پولنگ پر موجود رہے۔

نوشہروفیروز کی یہ واحد پولنگ دیکھنے کو ملی جہاں سب سے زیادہ سکون محسوس ہوا تمام امیدواران نے انتظامات کو بھی بہتر قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں