ساہیوال (خصوصی رپورٹ) کسی بھی قوم کی پہچان اس کی تہذیب اور ثقافت ہے اور وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنی ثقافت سے جڑی رہتی ہیں۔ آرٹس کونسلز کا ہمارے کلچر اور ثقافت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار رہا ہے جسے مزید بڑھایا جائے گا۔ یہ بات کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید نے ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام پنجاب کلچرل شو کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
جس میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ میں صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنی والی گلوکارہ میمونہ ساجد، ساہیوال کی ڈرامہ ٹیم عامر سجن اور ملتان کی لوک رقص پارٹی نے فن کا مظاہرہ کیا۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کلچرل شو کا انعقاد ساہیوال آرٹس کونسل کی جانب سے ساہیوال کی عوام کے تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی تہذیب اور ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ساہیوال آرٹس کونسل کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تہذیب اور ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے اور دنیا میں انہی قوموں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے جو اپنی تہذیب اور ثقافت سے جڑی رہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ لوگوں کو تفریحی کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے آئندہ بھی ایسے پروگرامز کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔
کمشنر ساہیوال سلوت سعید نے ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی کی بچوں کی تفریح کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو بھی سراہا۔ تقریب میں صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی گلوکارہ میمونہ ساجد نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ ڈرامہ ٹیم عامر سجن اور ملتان کی لوک رقص پارٹی نے بھی اپنے اپنے فن کا مظاہر ہ کیا اور شرکاء سے داد وصول کی۔ تقریب میں شریک بچوں اور بڑوں نے ڈاچی ڈانس کو بے حد پسند کیااورکلچرل شو کے انعقاد پر کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید اور آرٹس کونسل ساہیوال کا شکریہ ادا کیا۔
Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/comments.php on line 79