88

پاکپتن: انڈین راہنما کی طرف سے شان رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں گستاخی کے خلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی.



پاکپتن (نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی پاکپتن کے زیراہتمام امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر انڈیا میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے خلاف نیو ریلوے پھاٹک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع پاکپتن رانا انیس الرحمن نے کی۔ ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے مولانا سردار علی سردار۔ ڈاکٹر ساجد لطیف مانیکا . میاں سعید احمد وٹو اور انیس الرحمان نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انڈیا کے سفیر کو فی الفور ملک بدر کیا جائے اور ان سے تجارتی تعلقات ختم کئے جائیں اور عوام سے اپیل ہے کہ انڈین مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔

تمام امت مسلمہ مل کر ایک ناموس رسالت فورس بنائیں جس کا سربراہ آئی ایس آئی کا سابق سربراہ ہو اور دنیا میں جہاں بھی گستاخی کی جائے تو یہ فورس انٹیلی جینس کی بنیاد پر گستاخوں کا سر قلم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں