232

عامر لیاقت حسین ایم این اے اور مشہور ٹیلی ویژن شو کے میزبان کراچی میں انتقال کر گئے۔



کراچی (بیورو چیف) عامر لیاقت حسین ایم این اے اور مشہور ٹیلی ویژن شو کے میزبان کراچی میں انتقال کر گئے۔

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کے مطابق صبح سویرے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کی حالت بگڑنے کی اطلاع پر انہیں آغا خان یونیورسٹی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعد میں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق ان کی موت طبعی ہے تاہم ان کا تفصیلی پوسٹ مارٹم اور معائنہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں کیا جائے گا۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر کراچی سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے علاوہ اذیں وہ مشہور ٹیلی ویژن شو کے میزبان کی حیثیت سے بھی فرائض سر انجام دیتے رہے تھے. گذشتہ کچھ عرصہ سے وہ اپنی شادیوں اور بعد ازاں علیحدگیوں کے باعث سوشل میڈیا پر کافی منفی تنقید کا شکار تھے جس کے باعث وہ شدی ذہنی اذیت کا شکار تھے جس کا اظہار انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام بھی کیا تھا.

دریں اثناء قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے ایم این اے کے انتقال کی خبر ملتے ہی آج شروع ہونے والا اجلاس جمعہ کی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں