61

ملکہ ہانس: پیر مہر شاہ قبرستان چار دیواری سے محروم ہے. رانا کامران اختر



ملکہ ہانس (رانا صفدر سے) پیر مہر شاہ قبرستان چار دیواری سے محروم ہے ان خیالات کا اظہار علاقہ کے معروف سیاسی وسماجی راہنما رانا کامران اختر نے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے مذید کہا کہ عرصہ دراز سے قبرستان کی چاردیواری نا ہونے کی وجہ سے أوارہ کتوں نے قبرستان کے اندر ڈیرے ڈال رکھے ہیں ملکہ ہانس کے شہریوں کا ہمیشہ یہی احتجاج رہا ہے کہ قبرستان کی مضبوط چاردیواری کروائی جائے تاکہ قبروں کی بے حرمتی نہ ہو.

انہوں نے سماجی راہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے مذید کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ حکومتی ایم این اے میاں احمد رضا خاں مانیکا اس نیکی کے کام کو بر وقت کر کے اللہ کے حضور سرخرو ہونگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں