111

نوشہروفیروز: محراب پور بلدیاتی الیکشن، شہری اتحاد پینل کے فارم ریجیکٹ، ریٹرننگ آفیسر غائب، شہریوں کا اتحاد.



نو شہرو فیروز (ملک مشتاق احمد سے) محراب پور بلدیاتی انتخابات میں شہری اتحاد پینل کے رات کی تاریکی میں فارم ریجیکٹ کرنے پر سینکڑوں شہری ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچ گئے آفس کو بھاری تھالے لگاکر صاحب بہادر چھٹی پر چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق محراب پور کے سینکڑوں شہری بلدیاتی امیدواروں سیاسی سماجی رہنماوں مختلف برادریوں کے لوگوں صحافیوں وکیلوں سمیت مختلف طبقہ فکر کے افراد کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر ہہنچے تھے. کیونکہ شہری اتحاد اور آزاد امیدواروں کی ایک بڑی تعداد جن میں شہری اتحاد کے سابق منتخب ناظم منور بیگ مغل اور سابق چیئرمین فاروق احمد لودھی سابقہ تعلقہ نائب ناظم کامران لودھی کونسلر حاجی نزیر احمد کمبوہ سمیت متعدد افراد کے فارم ریجیکٹ کردیے گئے.

اے سی آفیس کو بڑے تالے لگاکر بند کردیا گیا تھا جب کہ ریٹرننگ آفیسر چھٹی پر چلا گیا آفس میں صرف چھوٹا عملہ موجود اس موقع پر مزکورہ افراد اور ان کے وکلا کا کہنا تھا کہ صبح ریٹرننگ آفیسر سے روبرو ملاقات میں ریٹرننگ آفیسر نے بتایا تھا کہ آپکے کاغزات درست ہیں اور آپ الیکشن کے لیے اہل ہیں جب کہ ہمیں رات کی تاریکی میں پیغام موصول ہوا کہ ہمارے فارم ریجیکٹ کردیے گئے ہیں جس پر شہری اتحاد اور شہریوں نے بڑی تعداد میں احتجاج کیا.

رات لودھی چوک ہر ٹائروں کو آگ لگاکر ٹریفک کے لیے بند کردیا اس موقع پر مظاہرین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد سے فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور حکومتی اشارے پر مخالفوں کے کیخلاف کاروائی اور فارم ریجیکٹ کرنے والے آفیسرز کیخلاف بھی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے احتجاج کے بعد امیدواروں کی بڑی تعداد وکلا کے ہمراہ ضلعی ہیڈ کواٹر نوشہروفیروز روانہ ہوگئےچہاں وہ صلاح مشورے کے بعد اپنے کاعزات نامزدگی منسوخ کروانے کے لیے ریٹرننگ آفیسر کیخلاف پیٹشن دائر کرینگے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں