50

نوشہرو فیروز: واپڈا اہلکاروں کی ملی بھگت، بجلی کی بندش، شہری بلبلا اٹھے.



نوشہروفیروز (ملک مشتاق احمد) شدید گرمی میں بااثر شخصیات کے بنگلوز کے علاوه دیگرشہری بجلی سے محروم.

ملک مشتاق احمد کے مطابق واپڈا سیپکو سب ڈویزن نوشہروفیروز کے افسران کی جانب سے دیئے گئے غیر قانونی کنیکشن کے یونٹ بجانے کے لئے ضلعی ہیڈ کوارٹر کے شہر نوشہروفیروز کے 25 سے زائد ٹرانسفارمرز کی لنکیں اتار کرمیٹر والے حقیقی بجلی صارفین کو آگ برساتی گرمی کی تپش کے حوالے کردیا جاتا ہے.

گذشثہ دو ماه سے روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک شہر کے اکثر علاقوں میں ڈی فٹنگ اور ٹرانسافارمرز کی لنکیں اتارے جانے پر شہریوں نے واپڈا سیپکو افسران کے خلاف مشترکہ احتجاجی تحریک چلانے کے لئے رابطہ مھم تیز کردی ہے۔

دوسری جانب شہر کے درجنوں ٹرانسفارمرز بھی گذشتہ ماه سے جلے ہوئے ہیں۔ ضلع نوشہر فیروز کے شہری احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اعلیٰ حکام کو اس معاملے پر فوری نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔

ویڈیور پورٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں