55

پاکپتن: پاک فوج کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے. حکیم لطف اللہ



پاکپتن (علی مجتبی سے) پاک فوج ہے تو یہ ملک ہے اور ملک ہے تو ہم ہیں پاک فوج نام ہے اس فورس کا جو 24گھنٹے اپنی قیمتی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر وطن کے دفاع کے لئے تیار رہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار حکیم لطف اللّه سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن نے پاک فوج کے خلاف ہونے والے منفی پراپیگنڈہ کے حوالہ سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ ہم گہری اور بلاخوف و خطر سکون کی نیند سو رہے ہوتے ہیں اور وہ سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہے۔غلط معلومات اور غلط قیاس آرائیوں سے ملکی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے دشمن قوتیں طویل عرصے سے پاک فوج اور عوام میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں مگر وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں۔لیکن موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں اور تنقید کا ایک ایسا طوفان بدتمیزی شروع ہوچکا جس میں ریاستی اداروں کو نشانہ بناکر انکی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جس سے بھارت جیسے ازلی دشمن کو بھی اپنا مذموم مقاصد کے حصول کا موقع مل رہا ہے اور دشمن کا سب سے سے بڑا وار ہماری فوج کو کمزور کرنا ہے اور ہم فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے دشمن کے خواب شرمندہ تعبیر کررہے ہیں خفیہ اداروں کے مطابق اس پراپیگنڈہ مہم میں اندرون ملک کے علاوہ بیرونی جعلی اکاؤنٹس بھی استعمال کئے جارہے ہیں اس وقت ملک انتہائی نازک دور سے گزررہا ہے جس میں ہمارے ریاستی اداروں کی تضحیک کی جارہی ہے اور انہیں کمزور ثابت کیا جارہا ہے۔

ہمیں سیاست کے اندر فوج کو نہیں گھسیٹنا انکے حوصلے بلند رکھنے ہیں انکی حوصلہ افزائی کرنا ہےان سب معاملات میں میڈیا کو بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا اور پوری قوم کو دنیا بھر میں ملکی سالمیت کیلئے اداروں کے ساتھ یکجہتی اور شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا ٹھوس پیغام دینا ہوگا آپکے منفی پراپیگنڈہ سے ہمارے اداروں کے حوصلے پست ہونگے تو پھر ہمارا حال بھی افغانستان عراق شام اور فلسطین جیسا ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں