74

ساہیوال: محکمہ صحت ساہیوال کی ای پی آئی پروگرام اورخسرہ روبیلا مہم 2021میں اعلیٰ کارکردگی۔ صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن



ساہیوال (خصوصی رپورٹ) محکمہ صحت ساہیوال کی ای پی آئی پروگرام اورخسرہ روبیلا مہم 2021میں اعلیٰ کارکردگی۔

%99 کوریج کی بدولت صوبے بھر میں پہلی پوزیشن۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا اور ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ کو اعلیٰ کارکردگی پر شیلڈ پیش کیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا نے بتایا کہ محکمہ صحت ساہیوال نے حفاظتی ٹیکوں کی %99سے زیادہ کوریج حاصل کی اور اس کے ساتھ ساتھ خسرہ اور روبیلا مہم کے دوران بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پنجاب کے دوسرے اضلاع میانوالی، منڈی بہاؤالدین، خوشاب اور سرگودھا کے ساتھ صوبے بھر میں پہلی پوزیشن حاصلُ کی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا نے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی عملہ اسی جان فشانی سے عوام کی خدمت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کا ہر اہلکار خدمت کے اس اعلی معیار کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں