61

پاکپتن: ملکہ ہانس کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا. رانا کامران اختر



پاکپتن (ڈاکٹر رووف سے) ملکہ ہانس کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا. ان خیالات کا اظہار جنرل کونسلر کے امیداوار رانا کامران اختر نے ایک بیان میں کیا.

انہوں نے مذید کہا کہ میں اپنے شہر ملکہ ہانس کو جان سے زیادہ عزیز سمجھتا ہوں اور شہر کی عوام کو روائتی سیاست دانوں کے شکنجے سے نکالنا چاہتا ہوں. عرصہ دراز سےلالچی اور مفاد پرست دھڑے شہر پر مسلط ہیں جس کی وجہ سے ترقیاتی کام میں رکاوٹ ہے .

اب ملکہ ہانس کے فیصلے کسی ایم این اے ، ایم پی اے کے ڈیرے میں نہیں بلکہ شہر کے اندر ہوں گے.

ڈویژنل نگران جمعیت طلباء اسلام ساہیوال حافظ کامران اختر نے مذید کہا کہ اقتدار کا حصول ہمارا ماٹو نہیں. ہمیں شہر کی ترقی عزیز ہے. برساتی مینڈکوں کو ان کے بلوں میں دکھیل کر رہیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں