150

پاکپتن: اشیائے ضروریہ مقرر کردہ نرخوں پر فراہم کی جائیں۔ احمر سہیل کیفی، ڈپٹی کمشنر

پاکپتن(رانا صفدر سے)ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ مقرر کردہ نر خوں پر فراہم کی جائیں۔

انہوں نے مذید کہا ہے کہ پرائس کنٹرول میکانزم پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے پرائس مجسٹریٹس متحرک ہوں اور مقرر کر دہ نرخوں کے مطابق اشیائے ضروریہ کی فروختگی کے عمل کو یقینی بنائیں اور مانیٹرنگ کے عمل کو بھی سخت کریں۔

ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پر ائس فیکسیشن کے سلسلہ میں بلائے گئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ملک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عابد شوکت، اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن شرجیل شاہد، اسسٹنٹ کمشنر عارفوالہ اظہر طارق وٹو، ڈی او انڈسٹری، انجمن تاجران کے صدر حاجی وسیم، سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے کہا کہ صارفین کی سہولت، اشیائے ضروریہ کی تسلسل کے ساتھ فراہمی اور تاجروں کا جائز منافع کاروباری سرگرمیوں کیلئے ضروری ہے لیکن ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، ضلعی انتظامیہ عام لوگوں کی مشکلات سے آگاہ ہے اور انہیں مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ صارفین زیادہ سے زیادہ پنجاب حکومت کی قیمت ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور قیمتوں سے باخبر رہیں۔

دوکاندار وائیٹ بورڈ آوایزں کریں، متعلقہ ادارے وائیٹ بورڈ آویزاں کرنے کے عمل کو یقینی بنائیں، صارفین کا استحصال کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں، اشیائے ضروریہ کی ذخیر اندوزی کے عمل کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا، اشیائے ضروریہ مقرر کر دہ نرخوں پر فراہم کی جائیں، ناجائر منافع خوری سے متعلق عوام نشاندہی کریں تاکہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/functions.php on line 304

Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں