107

پاکپتن: پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے الیکشن 29 دسمبر کو ہونے جارہے ہیں. چیف الیکشن کمشنر خالد سعید



پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے الیکشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں. چیف الیکشن کمشنر خالد سعید کے مطابق پاکپتن میں پہلی بار پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے الیکشن 29 دسمبر کو ہونے جارہے ہیں جب کہ پرائیویٹ اسکولز کی رجسٹریشن جاری ہے۔ پاکپتن۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے الیکشن 2022.24 کے لئے 29 دسمبر کو میدان سجے گا۔

اس خبر کی ویڈیو رپورٹ کے لیے یہاں کلک کریں

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے دوگروپوں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، الیکشن میں نیشن بلڈرز گروپ کی طرف سے چوہدری محمد فیاض حسین صدارت جب کہ حمزہ حسن چشتی جنرل سیکرٹری کے لئے امیدوار نامزد ہیں ان کو انتخابی نشان قلم دوات الاٹ کیا گیا ہے.

جب کہ اتحاد گروپ کی طرف سے محمد رفیق سکھیرا صدارت اور جنرل سیکرٹری کے لئے رانا غلام مصطفیٰ نامزد ہیں ان کا انتخابی نشان کرسی ہے. دونوں گروپوں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے.

دونوں گروپوں کے ممبران کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کی دعوتیں جاری
ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں