پاکپتن (ماجد رضا سے) 10لاکھ شہتوت اور شیشم (ٹاہلی) کے درخت اور شہر کے لئے 50 ہزار پھل پھول اور سایہ دار پودے مفت فراہم کریں گے. غلام رسول پاکستانی.
درخت انسانوں اور جانوروں کے لئے لازم و ملزوم ہیں، درخت ہیں تو ہم ہیں. سال 2022 کے آغاز پر کسانوں کو ہم 10لاکھ شہتوت اور ششم (ٹاہلی) کے درخت اور شہر میں شجرکاری کے لئے 50ہزار پھل پھول اور سایہ دار پودے مفت فراہم کریں ان خیالات کااظہار غلام رسول پاکستانی کنوینئیر پی ایس اے گرین پاکستان کلین پاکستان نے میڈیا سے جنوری شجرکاری مہم کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے لئے کسان ہمیں 10جنوری سے پہلے اپنی درکار تعداد کی فہرست جمع کروائیں اور ہمیں ان کی پرورش اور حفاظت کی یقین دہانی کروائیں تاکہ ان کی ضرورت کے مطابق درخت مہیا کئے جاسکیں.۔
پاکستان فضائی آلودگی کے حوالہ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، دنیا کے بیشمار ممالک فضائی آلودگی سے پاک فضا میں سانس لیتے ہیں. اس کی وجہ وہاں کے رقبہ پر %25 سے %40درخت ہیں جب کہ ہمارے ہاں درختوں کی شرح ابھی تک %4 سے نہیں بڑھ سکی. فضائی آلودگی کو ختم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گے. تاکہ ہم ماحولیاتی آلودگی سے نجات حاصل کرسکیں۔ اس کے لئے ہمیں ایسے درخت لگانے ہوں. گے جو وافر مقدار میں آکسیجن مہیا کرتے ہیں جس طرح بوہڑ اور پیپل صدیوں کے درخت ہیں سب سے زیادہ شہد پیپل اور برگد پر لگتا ہے 60/70 فیصد پرندے بھی خوراک انہی درختوں سے لیتے ہیں. ارجن بھی صدیوں کا درخت ہے تمام پودوں اور جڑی بوٹیوں میں اللّه تعالٰی نے انسانوں اور جانوروں کے لیے علاج اور شفاء رکھی ہے۔
Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/comments.php on line 79