167

پاکپتن: COVID ریڈ کمپین میں ضلع پاکپتن نے پہلا نمبر حاصل کرلیا. وزیر اعلیٰ نے اعزازی شیلڈ سے نوازا.



پاکپتن (خصوصی رپورٹ) COVID ریڈ کمپین میں ضلع پاکپتن نے پہلا نمبر حاصل کرلیا. وزیر اعلی نے اعزازی شیلڈ سے نوازا.

وزیر اعلی پنجاب نے صوبہ بھر میں COVID ریڈ کمپین میں اچھی کارکردگی دکھانے پر پنجاب کے 12 اضلاع کو تعریفی شیلڈز تقسیم کیں۔ ان 12 اضلاع میں پاکپتن پہلے نمبر پر تھا۔ اس کامیابی کو حاصل کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ پاکپتن کی انتظامیہ اور ہیلتھ کی ٹیم نے بھرپور اور احسن طریقے سے اپنی خدمات سرانجام دیں۔

اس سلسلہ میں ایجوکیشن اتھارٹی، پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، میڈیا اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ ساتھ پاکپتن کی وکلاء، تاجر، اور علماء برادری اور سب سے بڑھ کر پاکپتن کی باشعور عوام نے بھرپور ساتھ دیا۔ ہمیں امید ہے کے آئندہ اس قسم کی کسی بھی کمپین میں یہ تمام ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو نگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں