77

سرگودھا: تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی، مویشی چوری اور پولیس مقابلہ میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کا سرغنہ دوساتھیوں سمیت گرفتار

سرگودھا (عمر دراز سے) تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی، مویشی چوری اور پولیس مقابلہ میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کا سرغنہ دوساتھیوں سمیت گرفتار، 17لاکھ 95 ہزار روپے کا مال مسروقہ واسلحہ برآ مد.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرذوالفقاراحمدکی ہدایت پرمویشی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈی ایس پی بھلوال محمد نواز کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ پھلروان اظہر اقبال نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ذوالفقارعلی اور ظہیراحمد ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ شاہد عمران کو اس کے دوساتھیوں محمد نواز عرف ڈاکٹر اور محمد اعجاز سمیت گرفتارکرلیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے کل مالیتی17لاکھ95ہزار روپے کا چوری شدہ مال مسروقہ جس میں 4راس گائے، 4راس بھینس معہ بچھڑا، ایک شاخ بھیڑ، ایک موٹرسائیکل، دوٹرانسفارمر شامل ہیں برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کرد یا گیا ہے جبکہ ملزمان سے تین عدد کلاشنکوف اور ایک عدد پسٹل 30بور بھی برآمد کرکے ان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں.

مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ پھلروان اور انکی ٹیم کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کاروائی کرنے پر شاباش دی اور نقدانعام وتعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں