140

سرگودھا: پی پی 81 میں میگا پروجیکٹ کا افتتاح کردیا گیا



سرگودھا (ملک عمردراز سے) پی پی 81 میں میگا پراجیکٹ کا افتتاح پارلیمانی سیکرٹری برائے بہبود آبادی چوہدری افتخار حسین گوندل نے کردیا۔

جھاوریاں میں سوا دو ارب روپے کی خطیر رقم سے بننے والی بھیرہ ساہیوال روڈ کے فیز ون پُل وجیدی تا جھاوریاں کا افتتاح ایک جلسۂ عام میں کیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں جھاوریاں اور حلقہ پی پی 81 سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوآرڈینیٹر ایم پی اے ضیاءالرحمن گوندل نے کہا کہ ان تین سالوں میں جھاوریاں میں 6 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی کام ہو چکے ہیں جن میں سیورج ، گلیوں کی پختگی ، جھاوریاں بائی پاس شامل ہیں ۔ آنے والے کچھ وقت میں مزید دو کروڑ روپے جھاوریاں میں خرچ ہونگے ۔ کچھ شر پسند اور سستی شہرت کے بھوکے سوشل میڈیا پر ہم سے پوچھتے ہیں کہ آپ نے جھاوریاں کے لئیے کیا کِیا ، آئیں ہمارے ساتھ ہم آپ کو ایک ایک گلی دکھائیں گے ایک ایک روپے کا حساب دیں گے لیکن گزشتہ ادوار حکومت میں فنڈز لے کر کام نا کرنے والوں کا احتساب بھی آپ عوام کریں۔ ہم آپ کے ہر سوال کا جواب دیں گے لیکن کیا سابقہ نمائندگان آپ کے سوالوں کا جواب دے پائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری افتخار حسین گوندل صاحب نے کہا کہ جھاوریاں میرے حلقے کا ایک اہم قصبہ ہے اور میرے حلقے کے سب سے بڑے پراجیکٹ کے آغاز کے لئیے میں نے جھاوریاں کا انتخاب اسی وجہ سے کیا کہ مجھے جھاوریاں کے لوگوں سے پیار ہے اور میں آپ کا بھائی ہوں آپ کی خدمت میرا فرض ہے ، ایک کثیر رقم اب تک جھاوریاں میں خرچ ہو چکی ہے اور آئندہ بھی ان شاءاللہ جھاوریاں کے لئیے فنڈز آتے رہیں گے ، کل آپ نے مجھ پر اعتماد کیا آج میں پوری کوشش کر رہا ہوں آپ کے اعتماد پر پورا اترنے کی ۔

تقریب سے شہر یار بھٹی ، مہر عمر دراز جھاوری ، مہر فیصل جھاوری اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور ایم پی اے چوہدری افتخار حسین گوندل کا جھاوریاں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے پر شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے اختتام پر چوہدری افتخار حسین گوندل شرکاء میں گھل مل گئے اور ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں