142

پاکپتن: کچہری دیوان صاحب میں سالانہ محفل میلاد کا انعقاد.



پاکپتن (رانا صفدر سے) کچہری دیوان صاحب میں سالانہ محفل میلاد کا انعقاد.

تفصیلات کے مطابق کچہری دیوان صاحب میں سالانہ محفل میلاد کا انعقاد ہوا. محفل میلاد کی صدارت دیوان عظمت سید محمد چشتی نے کی.

محفل میلاد میں شاہ عدنان فریدی، مظہر فریدی، میاں امجد فرید، حاجی محمد شعبان نعیمی نے آقا نبی کریم کی شان میں ہدیہ عقیدت پیش کیا- جب کہ مولانا سرفراز فریدی نے حضور کی تعلیمات پر روشنی ڈالی. محفل میلاد میلاد میں شرکاء نے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حضور درودوسلام کے نذرانے پیش کئے.

محفل میلاد میں جناب دیوان فرید الدین چشتی، میاں فاروق احمد خان مانیکا PP191، دیوان حامد مسعود چشتی، حافظ قطب الدین چشتی پانی پتی، سید حماد شاہ بخاری، کونسلر حاجی اسلم طاہر، کونسلر اظہر محمود اجی خان، پیر علی مجتبی چشتی، قاری جنید اعظم، قاری فاروق اعظم، پیر محمد فاروق چشتی اور حافظ احمد رضا مدنی نے خصوصی شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں