146

پاکپتن: ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات ملک اور قوم کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ڈاکٹر شاہد چشتی

پاکپتن (نمائندہ خصوصی) معروف سماجی کارکن، چیف ایڈیٹر بریلینٹ ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل چشتی اتحاد نے کہا ہے کہ مایہ ناز پاکستانی سائنسدان اور ایٹمی پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات ملک اور قوم کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات پر اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اے کیو خان کا ملک کو ایٹمی طاقت بنانے میں بہت اہم کردار ہے۔ محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات پوری مسلم امہ خصوصاً پاکستان کے لئے گہرے دکھ کا باعث ہے۔  یہ انہی کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہم اپنی آزادی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں