94

سرگودھا: پولیس کی بڑی کاروائی، چرس، شراب و جدید اسلحہ برآمد 12 گرفتار۔

سرگودھا (نمائندہ خصوصی) ترجمان ڈسٹرکٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمدکی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے منور شان سے چرس680گرام-

تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے وقار سے شراب20لٹر، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے عمر سے شراب10 لٹر، صفدر سے شراب10لٹر، تھانہ میلہ پولیس نے بابر سے کلاشنکوف، حسن سے پسٹل30بور،

تھانہ بھلوال صدر پولیس نے عباس سے رائفل223بور، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے توثیق سے پسٹل30بور،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے مدثر سے پسٹل30بور،تھانہ میانی پولیس نے مظہر سے پسٹل30 بور،تھانہ شاہ پورصدر پولیس نے اسد سے پسٹل30بور-

تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے اشتیاق سے پسٹل30بور برآمد کرکے انکے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں