129

پاکپتن: انٹرنیشنل چشتی اتحاد اور پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے زیر انتظام رحمت اللعالمین کانفرنس کا انعقاد.

پاکپتن (اعظم فرید چشتی سے) انٹرنیشنل چشتی اتحاد ، پاکستان سوشل ایسوسی ایشن، اظہار نو اور بریلینٹ پی ایس اے کے زیر انتظام رحمتہ اللعالمین کانفرنس کا انعقاد پاکپتن میں ہوا۔

پروگرام دو حصؤں پر مشتمل تھا کانفرنس ومشاعرہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل چشتی اتحاد ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی نے اداکئے۔ جب کہ مشاعرہ میں میزبانی کے فرائض اظہار نو سے پروفیسر نوید عاجز نے ادا کئے.

آغاذ تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری جنید اعظم نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول قاری فاروق اعظم اور ڈاکٹر راشد چشتی نے پیش کیں۔ حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن نے مہمانوں کے کانفرنس میں شریک ہونے پر شکریہ ادا کیا.

نعتیہ مشاعرہ کی صدارت جمشید کمبوہ نے کی جبکہ مہمان اعزاز یونس فریدی اور شریف ساجد تھے مشاعرہ میں پروفیسر نوید عاجز، ظفر رشید یاسر، یونس فریدی، جمشید کمبوہ اور شریف ساجد نے اپنا نعتیہ کلام پیش کیا.

رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں مولانا محمد یار گوہر، راوعظمت اللہ خان، پرنسپل گورنمنٹ فریدیہ پوسٹ گریجوایٹ کالج ڈاکٹر مسعود الشریف، صدر بار ایسوسی ایشن راو رحمان اللہ خان، جنرل سیکرٹری اویس سلطان پاشا اور مولانا سردار علی سردار نے خطاب کیا.

تقریب کے اختتام پر مرکزی میلاد کمیٹی کے عہدیداران کو بارہ ربیع الاول کے موقع پر میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم مرکزی جلوس اور شاندار تقریب کے انتظامات پر ایوارڈز دیئے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں