42

پاکپتن: قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی.

پاکپتن (غلام رسول پاکستانی سے) قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ ادا کی گئی.

زندہ قومیں ہمیشہ اپنے ہیروز اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی آئی ہیں. ایسا ہی پاکپتن میں ایٹم بم بنا کر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے جہان فانی سے رخصت ہو نے پر پاکستان سوشل ایسوسی ایشن، اتحاد بین المسلمین ضلع پاکپتن، قرآن وسنتہ موومنٹ ضلع پاکپتن، انٹر نیشنل چشتی اتحاد کی طرف سے جامعۃ مدنیہ دارالقرآن میں ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں مذہبی وسماجی کارکنان کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا سردار علی سردار نے پڑھائی اور دعائے خیر کی گئی..
ویڈیو رپورٹ کے لیے یہاں کلک کریں
نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے مولانا سردار علی سردار، چیئر مین پریس کلب پیر امداد حسین، سیکرٹری جنرل پی ایس اے حکیم لطف اللہ اور سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل چشتی اتحاد و سی ای او بریلینٹ ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی نے گفتگو بھی کی، گفتگو کے لیے ویڈیو رپورٹ ملاحظہ فرمائیں.

ویڈیو رپورٹ کے لیے یہاں کلک کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں