30

پاکپتن: ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات پوری مسلم امہ خصوصاً پاکستان کے لئے گہرے دکھ کا باعث ہے۔ حکیم لطف اللہ

پاکپتن (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ نے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات پر جاری تعزیتی پیغام میں کہا کہ محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات پوری مسلم امہ خصوصاً پاکستان کے لئے گہرے دکھ کا باعث ہے۔

انہوں نے مذید کہا ہے کہ یہ انہی کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہم اپنی آزادی برقرار رکھے ہوئے ہیں. انہوں نے اپنی تنظیم پاکستان سوشل ایسوسی کی طرف سے اے کیو خان میڈل جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت وقت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ محسن پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہر شہر میں کسی برے تعلیمی ادارے، شاہراہ یا سائنسی مرکز کو ان کے نام سے منسوب کیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں