27

پاکپتن: نواحی علاقہ میں بوسیدہ دیوار گرنے سے 3 کم سن بچیاں جاں بحق.

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) نواحی علاقے تھانہ چک بیدی کے گاؤں سکندر چوک میں بوسیدہ دیوار زمین بوس ہو گئی ملبے تلے دب کر 3 کمسن بچیاں جاں بحق ہو گئیں، ریسکیو نے بچیوں کی لاشیں ملبے تلے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیں

صدر پریس کلب وقار فرید جگنو کے مطابق تھانہ چک بیدی کے علاقہ سکندر چوک کے قریب بوسیدہ دیوار اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر تین کمسن بچیاں جاں بحق ہو گئیں جن کی شناخت 3 سالہ غلام فاطمہ 6 سالہ مصباح اور 9 سالہ عائشہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے.

ریسکیو 1122 کے مطابق بچیاں دیوار کے پاس کھیل رہی تھیں کہ اچانک دیوار زمین بوس ہوگئی ریسکیو اہلکاروں نے تینوں لاشیں ملبے تلے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں