72

پشاور: اسلام آباد سے چوری ہونے والی بلٹ پروف گاڑی رکن اسمبلی کے گھر سے برآمد

پشاور (بیوروچیف کے پی کے محمد طارق چوہدری سے) چند ماہ قبل اسلام آباد سے چوری ہونے والی بلٹ پروف گاڑی رکن صوبائی اسمبلی کے پی کے فیصل زمان کے گھر سے برآمد ہوگئی.

گاڑی نمبر سی ایچ 062 وی ایٹ کے گم ہونے کے بعد اس کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ کراچی کمپنی اسلام آباد میں 8 ماہ قبل درج کروائی گئی تھی. ذرائع کے مطابق جوڈیشنل مجسٹریٹ کے حکم پر ڈی ایس پی غاذی کی سربراہی میں اسلام آباد پولیس اور تھانہ غاذی کی پولیس نے رکن اسمبلی کے گھر پر چھاپہ مارا اور وی ایٹ گاڑی برآمد کرلی. کروڑوں روپے مالیت کی بلٹ پروف وی ایٹ گاڑی پولیس فورس نے اپنے قبضہ میں لے لی.

یاد رہے کہ رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان پر سابق وزیر اعلٰی پرویز خٹک کے دور میں سینٹ انتخابات کے دوران اپنا ووٹ فروخت کرنے کا بھی الزام ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں