2,929

پاکپتن: کلین پاکستان گرین پاکستان مشن کی تکمیل کے لیے پودوں کی ایک کھیپ پاکپتن پہنچ گئی

پاکپتن (حکیم ماجد رضا سے) پاکستان سوشل ایسوسی ایشن وانجمن فلاح مریضاں کے زیر انتظام پیر غلام رسول چشتی پاکستانی کی نگرانی میں کلین پاکستان گرین پاکستان مہم جاری ہے.

کلین پاکستان گرین پاکستان مشن کی تکمیل کے لیے شجر کاری کے لیے پودوں کی ایک اور کھیپ پاکپتن پہنچ گئی. پہنچنے والی کھیپ میں امرود، جامن، گمی بکائن، السٹونیا، لیجسٹونیا، ارجن، ٹکوما سٹینڈ، سکھ چین اور بوتل برش کے قد آدم دس ہزار سے زائد پودے شامل ہیں. حکیم لطف اللہ، پیر غلام رسول چشتی پاکستانی، ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی، علی شاہد چشتی ودیگر نے پودے موصول کئے

پاکستان کو کلین اور گرین کرنے کی اس مہم میں اس سے قبل ہزاروں کی تعداد میں پودے لگوائے جا چکے ہیں جب کہ اگلے ایک ہفتے کے دوران ان دس ہزار سے زائد پودوں کے ساتھ ساتھ زمینداروں میں پچاس ہزارکیکر کے پودے بھی تقسیم کئے جائیں گے جن کے لیے کسان اتحاد اور دیگر سرکاری ادارہ جات، طالب علموں اور سماجی تنظیموں کے کارکنان کے ساتھ میٹنگز کرکے لائحہ عمل طے کیا جاچکا ہے.

اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی ایس اے حکیم لطف اللہ اور کوارڈینیٹر کلین پاکستان گرین پاکستان پیر غلام رسول چشتی پاکستانی نے گفتگو بھی کی. گفتگو ودیگر ویڈیو رپورٹ کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں.

اس خبر کی ویڈیو رپورٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں