34

کوئٹہ: منشیات استعمال اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سٹی نالہ پر بڑا آپریشن.

کوئٹہ (میڈیا نیوز) جن نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم اور کتاب ہونا چاہیئے بد قسمتی سے قوم کا وہ مستقبل نشہ کے ہاتھوں خود کو برباد کرکے گندی نالیوں اور کوڑے کے ڈھیروں کا باسی ہو کررہ گیا ہے.

ایسا ہی کچھ ہورہا تھا گذشتہ کچھ عرصہ سے بلوچستان کے کیپیٹل سٹی کوئٹہ کے سٹی نالے میں جہاں دن دہاڑے منشیات فروشی اور منشیات کا استعمال کیا جارہا تھا.
اور کوئی اس پر توجہ دینے کو تیار نہیں تھا.

گزشتہ دنوں نئے تعینات ہونے والے آئی گی بلوچستان طاہر رائے نے اس امر کا نوٹس لیا جس کے بعد کوئٹہ کے اسی سٹی نالے میں منشیات فروشوں اور عادی افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی. کاروائی کے دوران 300 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔ یہ آپریشن ایس ایس پی آپریشن اسد ناصر، ایس پی سٹی شوکت میمن اور ایس پی قائد آباد کی نگرانی میں کیا گیا.

آپریشن کے دوران برساتی نالے میں موجود منشیات فروشوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ بھی کی گئی تاہم جوابی کارروائی کے نتیجے میں 300منشیات کے عادی افراد اور 30 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

سٹی نالے میں منشیات کے عادی افراد کی بنائی گئی خیمہ بستی بھی نظر آتش کر دی گئی جہاں منشیات نوشی اور فروشی کا بازار گرم تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں