26

پاکپتن: کسی بھی ملک کے ایریا کا کم از کم 25% گرینری ہونا ضروری ہے. ڈاکٹر امان اللہ خان

پاکپتن (پیر علی مجتبی سے) سابق ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاکپتن ڈاکٹر امان اللہ خان کے مرحوم بھائی کے ایصال ثواب کے لیے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن اور انجمن فلاح مریضاں کے زیر انتظام کوارڈینیٹر غلام رسول چشتی پاکستانی کے زیر نگرانی جاری کلین پاکستان گرین پاکستان مہم کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں شجر کاری کی گئی. ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے خیر بھی کی گئی.

سابق ایم ایس ڈاکٹر امان اللہ خان، انچارج گورنمنٹ ٹی بی کلینک ڈاکٹر غلام عباس خان اور میڈیکل سوشل آفیسر سید شبیر الحسن شاہ نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے.

اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی ایس اے حکیم لطف اللہ، صدر انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی، شوکت علی ودیگر موجود تھے.

اس موقع پر ڈاکٹر امان اللہ خان سے کوارڈینیٹر پیر غلام رسول چشتی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کے ایریا کا کم از کم 25% گرینری ہونا ضروری ہے. انہوں نے مذید کیا گفتگو کی دیکھنے کے لیے نیچے دئے گئے لنک پر کلک کریں.

ویڈیو رپورٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں