24

پاکپتن: پاکستان کو کلین اینڈ گرین بنانے کا مشن جاری وساری رہے گا. فیصل عمران وٹو، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر

پاکپتن (ماجد رضا سے) پاکستان سوشل ایسوسی ایشن، انجمن فلاح مریضاں کے زیر انتظام پیر غلام رسول چشتی پاکستانی کوارڈینیٹر کلین پاکستان گرین پاکستان کی نگرانی میں شجر کاری مہم زوروشور سے جاری ہے.

اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرفیصل عمران وٹو کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی جس میں پلے گراونڈ پاکپتن میں مذید درخت لگانے پر اتفاق کیا گیا بعد ازاں وفد نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے ہمراہ حکیم لطف اللہ کی قیادت میں پلے گراونڈ پاکپتن کا وزٹ بھی کیا.

اس موقع پر گراونڈ میں پودوں کی ضرورت کے پوائنٹس کا جائزہ لیا گیا اور طے کیا گیا کہ ضرورت کے مطابق پودے کلین پاکستان گرین پاکستان کی طرف سے مفت فراہم کئے جائیں گے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ لگائے جانے والے پودے درخت بنیں اور ان کو ضائع ہونے سے ہر ممکن طور پر بچایا جائے گا اور پاکستان کو کلین اینڈ گرین بنانے کا مشن جاری وساری رہے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں