103

پاکپتن: پاکستان کو سرسبز وشاداب بنا کردم لیں گے. حکیم لطف اللہ، پیر غلام رسول چشتی پاکستانی

پاکپتن (ماجد رضا سے) پاکستان کو سرسبز وشاداب بنا کر دم لیں گے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ نے پیر غلام رسول چشتی پاکستانی کوارڈینیٹرکلین پاکستان گرین پاکستان کے ہمراہ کسان اتحاد کے وفد کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.

پاکپتن میں کلین پاکستان گرین پاکستان پاکستان سوشل ایسوسی ایشن، انجمن فلاح مریضاں و دیگر سماجی تنظیمات کے مشترکہ پلیٹ فارم سے جاری ہے.

کسان اتحاد کے وفد کی قیادت چوہدری محمد اشرف سیکرٹری اطلاعات پنجاب نے کی جب کہ وفد میں زمان بھٹی، راو عرفان، حاجی طارق، راو مبارک علی، چوہدری زاہد اور ساجد علی ودیگر شامل تھے.

کسان اتحاد کے وفد نے کلین پاکستان گرین پاکستان کے مشن میں شانہ بشانہ چلنے اور اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا. اس موقع پر پیر غلام رسول چشتی پاکستانی اور سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ نے بریلینٹ سے خصوصی گفتگو بھی کی. خصوصی گفتگو اور دیگر تفصیلات پر مشتمل ویڈیو رپورٹ کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں.

ویڈیو رپورٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں