27

بنگہ حیات: شہدائے 6 ستمبر کی جرأت کو سلام ۔ یحیی فاروقی

بنگہ حیات (امجد جوئیہ سے) ہاکپتن پریس کلب بونگہ حیات کا اجلاس، شہدائے 6ستمبر کی جرات کو سلام۔

پاکپتن پریس کلب بونگہ حیات پاکپتن کے صدر
رانامحمدیحییٰ فاروقی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر رانامحمدیحییٰ فاروقی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے 6ستمبر کے شہداء کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کہاکہ ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہےجو وطن کی آن اور حفاظت کے لیے ہرلمحہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی طرف دشمن نے جب بھی میلی آنکھ سے دیکھا ہمارے جوانوں نے ناصرف دشمن کے عزائم کو خاک میں ملادیا بلکہ انہیں لوہے کے چنے چبوادیئے۔

دفاع وطن کے لیے ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وقت آنے پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں