41

پاکپتن: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کلین اینڈ گرین مہم کے ثمرات سے ملکی ترقی و خو شحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا.

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کلین اینڈ گرین مہم کے ثمرات سے ملکی ترقی و خو شحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا. ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

وزیر اعظم کے وژن کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جنگلات کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، پنجاب حکومت شجر کاری مہم کی نگرانی کر رہی ہے، ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے کہا کہ پنجاب حکومت زیادہ سے زیادہ پودے لگانے پر توجہ دے رہی ہے تاکہ درختوں کی کمی دور ہو اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکے یہ بات انہوں نے تحصیل عارفوالہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال، اراضی ریکارڈ سنٹر، گورنمنٹ کامرس کالج کا دورہ کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عارفوالہ اظہر طارق وٹو، ز شیر باز، اے ڈی ایل آر سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں سائلین سے مسائل بارے دریافت کیا، انہوں نے اے ڈی ایل آر کو سائلین کے مسائل میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر حل کرنے کی تلقین کی، ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کی چیکنگ کی، انہوں نے مختلف وارڈز میں مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج معالجہ میں کمی بیشی اور ادویات کی دستیابی بارے بھی دریافت کیا، انہوں نے ایم ایس ٹی ایچ کیو کو کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد اورصفائی ستھرائی کے عمل کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں.

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے پلانٹیشن فار پاکستان مہم کے تحت گورنمنٹ کامرس کالج میں پودا لگا یا، انہوں نے تمام متعلقہ محکموں خصوصاً تعلیم، صحت، زراعت، لائیوسٹاک پر زور دیا ہے کہ وہ سکولوں، کالجوں، ہسپتالوں، مراکز صحت اور دیگر فیلڈ دفاتر میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں کیونکہ درخت ہی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کی کلید ہیں، ملک کو سر سبز وشاداب بنانا ہم سب کا قومی فریضہ ہے اور تمام افراد قومی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے کثرت کے ساتھ پودے لگائیں اور انکی آب یاری کو بھی یقینی بنائیں.

انہوں نے ہدایت کی کہ سکولوں اور کالجوں میں تمام سٹوڈنٹس اور ٹیچرز اپنا اپنا پودا لگا کر ان کی حفاظت اور آبیاری کی ذمہ داری لیں، ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے کہا ضلع بھر میں کثرت کے ساتھ پودے لگائے جائیں گے جس سے تحصیل پاکپتن و عارفوالہ کے شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا اور عوام کو کثافتوں سے پاک ماحول ملے گا، ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے شجرکاری مہم کے دوران پودے لگانے کا ٹارگٹ رکھا ہے. ضلع پاک پتن بھر میں 5لاکھ پودے میں لگائے جائیں گے جس کے لئے لائحہ عمل ترتیب دے دیا گیا ہے اور تمام اداروں کو اسی لائحہ عمل کے تحت کثیر تعداد میں پودے لگا کر اہداف کو حا صل کرنے میں آسانی ہوگی، انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ نرسریوں میں محکموں اور عوام کے لئے مطلوبہ پودوں کی دستیابی یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں