183

میر پور: حریت راہنما سید علی گیلانی خالق حقیقی سے جاملے.

میر پور (راجا سجاد سے) حریت راہنما سید علی گیلانی اپنے خالق حقیقی سے جاملے.

گذشتہ روز طویل علالت کے بعد حریت راہنما سید علی گیلانی طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے، مرحوم کشیمر کی آزادی کی تحریک کے بڑے راہنما تھے. مرحوم نے متعدد بار قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں. ایک بڑا عرصہ نذر بند بھی رہے.

ہندوستان اپنے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے ان پر بے پناہ مظالم ڈاھاتا رہا لیکن اس مرد قلندر کو اپنے مشن آزادی اور پاکستان زندہ باد کے نعرہ سے ایک انچ بھی پیچھے نا ہٹا سکا.

ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں کیا جاسکتا. ان کی وفات پر سیاسی وسماجی راہنما وں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بدل کوئی نہیں ہوسکتا. ہندوستان کے ظلم اور جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار تھے. وہ بلا شبہ سب سے بڑے محب وطن پاکستانی تھے ان کا اوڑھنا بچھونا حریت کشمیر کی تحریک تھی اور ان کی زندگی کا ایک ہی مشن تھا کہ وہ کشمیر کو آزاد دیکھ پائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں