37

پاکپتن: معروف ماہر تعلیم و سینئر جرنسلٹ عبّاس عارفی کی گراں قدر ادبی، تعلیمی، صحافتی و سماجی خدمات کے اعتراف میں پی ایس اے کی طرف سے گولڈ میڈل.

پاکپتن (پیر علی مجتبی سے) معروف ماہر تعلیم و سینئر جرنسلٹ عبّاس عارفی کی گراں قدر ادبی، تعلیمی، صحافتی و سماجی خدمات کے اعتراف میں پی ایس اے کی طرف سے گولڈ میڈل.

اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اور بہادری کی داستانیں رقم کرنے والے سماجی کارکنوں اور گرانقدر خدمات انجام دینے والوں کو ایوارڈ اور لقب عطاء کرنا سنت رسولﷺ ہے اور ایوارڈ دینے کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار قائد اعظم کی سماجی تنظیم پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللّه نے تنظیم کی جانب سے جناب عبّاس عارفی ماہر تعلیم و سینئر جرنلسٹ کو انکی آعلیٰ گراں قدر ادبی تعلیمی صحافتی سماجی اور پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں گولڈ میڈل پہناتے ہوۓ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انکی ساری زندگی تعلیم و ادب اور صحافتی خدمات میں گزری ہے اپنی تمام تر ذمہ داریوں کو صدق دل سے نبھارہے ہیں۔ ایسے لوگ قوم کا سرمایہ ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہمارا اخلاقی فرض ہے کیونکہ یہ لوگ اپنے کام کو خدمت خلق سمجھ کر بغیر کسی لالچ کے کرتےہیں اس موقع پر پروفیسر نوید عاجز، ڈاکٹر مفتی محمد زاہد اسدی صدر اتحاد بین المسلیمین میاں محمد احمد کمبوہ سوشل ویلفئیر آفیسر پاکپتن بھی ہمراہ موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں