97

پاکپتن: ہم پاکستان کو سرسبز وشاداب بنا کر دم لیں گے. پیر غلام رسول چشتی پاکستانی کوارڈینیٹر گرین پاکستان کلین پاکستان.

پاکپتن (حکیم ماجد رضا سے) پاکستان سوشل ایسوسی ایشن و انجمن فلاح مریضاں کے زیر انتظام پیر غلام رسول چشتی پاکستانی کی زیر نگرانی جاری گرین پاکستان کلین پاکستان مہم کے تحت گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج پاکپتن میں شجر کاری کی گئی.

شجر کاری کا افتتاح کالج کے بیلدار ناظم نے اپنے ہاتھوں سے پہلا پودا لگا کر کیا. ناظم کا کہنا تھا کہ یہ الگ بات ہے کہ پودے لگانے اور ان کی حفاظت کرنا میری ملازمت کا حصہ ہے لیکن یہ میرا جنون بھی ہے اور مجھے اس کام سے عشق ہے.

اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر مسعود الشریف، پروفیسر یعقوب چشتی، سیکرٹری جنرل پی ایس اے حکیم لطف اللہ، ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی، پروفیسر محسن رضا جوئیہ، پروفیسر بخت یار ظفر، پروفیسر عمر گڈو اور کالج کے دیگر اساتذہ وورکرز بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے. اس موقع پر اساتذہ کرام و دیگر نے درخت لگانے کے فائدے اور ضرورت و اہمیت پر بھی روشنی ڈالی.

پیرغلام رسول چشتی پاکستانی نے کہا کہ ہم پاکستان کو سرسبز وشاداب بنا کر دم لیں گے.

اس خبر کی ویڈیو رپورٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں