86

پاکپتن: شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کے لیے شجر کاری کی گئی.

پاکپتن (پیر علی مجتبی سے) 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے ملک بھر کی طرح پاکپتن میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا.

شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کے لیے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن، انجمن فلاح مریضاں، انٹرنیشنل چشتی اتحاد اور دیگر سماجی تنظیموں کی طرف سے شجر کاری کا اہتمام کیا گیا جس میں شہیدوں کے ناموں سے منسوب پودے لگائے گئے.

اس سلسلہ میں گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سکول پاکپتن میں شرجیل شاہد گجر اسسٹنٹ کمشنر، محمد احمد کمبوہ سوشل ویلفیئر آفیسر، حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پی ایس اے، ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی صدر انجمن فلاح مریضاں و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل چشتی اتحاد، غلام فرید الدین چشتی ایڈووکیٹ، مولانا سردار علی سردار، صدر گرین اوسسز خضر ولی چشتی، پیر غلام رسول چشتی، محمد امین پرنسپل کیمرج کالج، پیر توقیر رمضان نے پودے لگائے اس موقع پر اسکول انتظامیہ، سٹاف اور شہری بھی موجود تھے.

اس خبر کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں