116

پاکپتن: جماعت اسلامی 80 ویں یوم تاسیس کی پریس کلب میں تقریب.

پاکپتن (ڈاکٹر ساجد لطیف سے) جماعت اسلامی پاکستان کی 80 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں حافظ ساجد انور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان نے خصوصی شرکت کی.

ضلعی امیر جماعت اسلامی رانا انیس الرحمٰن، ضلعی نائب امیر رانا عبدالرووف خان، خاکٹر ساجد لطیف انور، چوہدری عاصم غفور سمیت جماعت اسلامی کے عیدیداران، کارکنوں اور شہریوں نے تقریب میں شرکت کی.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی حافظ ساجد انور و ضلعی امیر رانا انیس الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مقصد پاکستان کو عظیم اسلامی فلاحی ریساست بنانا ہے اور قرآن وسنت کے پیغام سے پوری انسانیت کو روشناس کرانا ہے. جماعت اسلامی نے رواں صدی کو سید ابوالاعلی مودودی سے منسوب کیا ہے یہ صدی دنیا میں غلبہ اسلام کی صدی ہے وہ وقت دور نہیں جب دنیا کے کونے کونے میں اسلام کا پرچم سربلند ہوگا. انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 26 اگست 1941 کو لاہور میں معرض وجود میں آئی 73 افراد سے شروع ہونے والا قافلہ آج لاکھوں سے تجاوز کرچکاہے.

سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل چشتی اتحاد نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کے امیر کو اس کے اراکین منتخب کرتے ہیں. اور یہ وہ جماعت ہے جو انسانوں کی تربیت کرتی ہے اور اپنے اراکین کے کردار و اخلاق کو بلند کرنے میں ہمہ وقت مشغول رہتی ہے.

تقریب میں میزبان کے فرائض ڈاکٹر ساجد لطیف مانیکا نے ادا کئے.

تقریب سے پاکسان تحریک انصاف کے راہنما ریاض ارشد خان نیازی ایڈووکیٹ، منہاج القرآن سے عقیل ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ، معروف مذہبی سکالر مولانا سردار علی سردار وصدر پریس کلب وقار فرید جگنو نے بھی خطاب کیا اور جماعت اسلامی کے مختلف پہلووں پر اظہار خیال کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں