99

پاکپتن: انٹرنیشنل چشتی اتحاد کے زیر انتظام فکرِ فرید رحمۃ اللہ علیہ کانفرنس کا انعقاد

پاکپتن (پیر علی مجتبیٰ سے) انٹرنیشنل چشتی اتحاد کے زیر انتظام ہرسال کی طرح امسال بھی بابا فرید کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اس برس کانفرنس کا عنوان فکرِ فرید تھا.

کانفرنس میں میزبانی کے فرائض سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے اداکئے، کانفرنس سے مولانا محمد یار گوہر، مفتی محمد زاہد اسدی، مولانا محمد اکرم راشد اور حکیم لطف اللہ نے اپنے خطاب میں بابا فرید گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات پرروشنی ڈالی.

ڈاکٹر شاہد مرتضٰی چشتی سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل چشتی اتحاد نے کہا کہ ہم بابا جی حضور کی اولاد ہونے کے دعویدار ہیں، ان کے مرید اور عقیدت ہونے کے دعوے دار ہیں مگر ہمارا کردار، ہماری گفتار ان کے تعلیمات کے مطابق نہیں یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے.

مفتی محمد زاہد اسدی نے کہا کہ اللہ پاک نے ہمارے لیے بابا فرید کی صورت میں ایک بہت بڑی مصلح ہستی کو ہمارے شہر کی زینت بنایا، اب یہ ہمارا کام ہے کہ ہم ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر اپنی دنیا و آخرت کو کامیاب بنالیں.

مولانا محمد یار گوہر نے کہا کہ بابا فرید اور ان جیسی ہستیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں.

حکیم لطف اللہ نے کہا کہ بابا فرید گنجشکر رحمتہ اللہ علیہ جیسی ہستی کی زندگی کے سوانحات، ان کے فرمان ہمارے لیے نیکی کی راہ پر چلنے اور اپنے کردار کو بہتر بنانے کے لیے عظیم نمو نہ ہیں.

اس موقع پر شعراء کرام نے اپنے نعتیہ کلام بھی پیش کئے اور بابا جی حضور کی خدمت میں منقبت پیش کیں.

اس تقریب کی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل “brillinat psa” کو وزٹ کیا جاسکتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں