39

خوشاب: رورل ھیلتھ سنٹر واں بھچراں میدان جنگ بنا رہا۔

خوشاب (خصوصی رپورٹ) واں بھچراں رول ہیلتھ سنٹر میدان جنگ بنا رہا۔


ضلع خوشاب کے رہائشی محمد رمضان کی نوا سی ہسپتال آتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق مریضہ کو رول ہیلتھ سنٹر واں بھچراں لا یا جا رہا تھا کہ بچی راستہ میں دم توڑ گئی۔ ہسپتال میں موجود ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کر دی اسی دوران بچی کے دادا غلام علی ساکن واں بھچراں اور رشتہ داربھی رورل ہیلتھ سنٹر پہنچ گئے۔

غلام علی نے ون فائیو کال کر دی کہ میری پوتی کو رمضان وغیرہ نے قتل کیا ہے دونوں طرف سے مز اکرات ہوتے رہے اسی دوران دو تین دفعہ ہاتھاپائی اور ہسپتال میں گالم گلوچ ہوتی رہی اور ہسپتال میدان جنگ بنا رہا اسی اثنا میں تھانہ واں بھچراں کی پولیس آگئی دونوں فریقین کو تھانہ واں بھچراں لے گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں