112

پاکپتن: انٹر نیشنل چشتی اتحاد کے زیر انتظام دوسری سالا نہ بابا فرید کانفرنس 5 محرم الحرام کو پاکپتن میں منعقد کی جائے گی. ڈاکر شاہد چشتی سیکرٹری جنرل

پاکپتن (پیر علی مجتبی سے) انٹرنیشنل چشتی اتحاد کے زیر انتظام دوسری سالانہ بابا فرید کانفرنس 5 محرم الحرام کو پاکپتن میں منعقد کی جائے گی. یہ بات سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شاہد چشتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتائی.

انہوں نے مذید کہا کہ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاکپتن میں بابا فرید کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے سکالرز اور علماء کرام خطاب فرمائیں گے. کانفرنس میں بابا فرید کی تعلیمات پر روشنی ڈالی جائے گی اور ان پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا جائے گا.

انہوں نے مذید کہا کہ بابا فرید رحمۃ اللہ علیہہ حقیقت میں سفیر امن تھے اور پاکستان کا قیام بنیادی طور پر انہی کی مرہون منت ہے. کیونکہ اس علاقہ کی اقوام کی زیادہ تعداد انہی کی تبلیغ اور تعلیمات سے متاثر ہوکر دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں اور پھر انہی مسلمانوں کی اکثریت کی رائے اور جدوجہد کے نتیجہ میں مملکت خدادا پاکستان نے حقیقت کا روپ دھارا.

انہوں نے مذید کہا کہ کانفرنس میں مدعو کیے جانے والے سبھی شرکاء سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کرونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں. ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنایا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں