83

پاکپتن: موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر شہری کو کم از کم 10 پودے لگانے چاہیئں. جاوید اسلم چیف آفیسر TMA

پاکپتن (ماجد رضا سے) موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر شہری کو کم از کم 10 پودے لگانے چاہیئں ان خیالات کا اظہار جاوید اسلم چیف آفیسر TMA نے گرین اوسسز کے تعاون سے پاکپتن میں سماجی تنظیموں کی طرف سے پھل دار پوروں کی شجر کاری کے داران کیا.

انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل اور حسن سے مالامال ہے۔ پاکستان کا سیاحتی بجٹ اور سیاحت سے حاصل ہونے والا ریونیو بہت کم ہے۔ اس کے لئے ہمیں پاکستان کو مزید سرسبز و شاداب اور صاف ستھرا بنانے کی ضرورت ہے. موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر شہری کے حصے میں کم از کم 10 پودے آتے ہیں۔

پاکستان خوبصورتی اورسیاحتی مقامات سے بھرا پڑا ہے، جب ان کو مزید سرسبزوشاداب بنائیں گے تو اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا اور اس کے نتیجہ میں دنیا کے کونے کونے سے سیاح امڈ کر آئیں گے. لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے اور ملکی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔

اس موقع پر حکیم لطف اللّه سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن، میاں محمد احمد کمبوہ سوشل ویلفئیر آفیسر پاکپتن اور ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی صدر انجمن فلاح مریضان، ڈاکٹر اعظم مہر، عبّاس سب انجینئر، قیصر سب انجینئر نے پھل دار پودوں جن میں انار، امرود، جامن، لیموں اور شہتوت شامل تھے کی TMA پارک میں شجرکاری کی. اس موقع پر صدر انجمن فلاح مریضاں وسیکرٹری جنرل انٹرنیشنل چشتی اتحاد ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے خصوصی دعا کروائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں